تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
8 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 1:6

پاکستان اورفلسطین کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان فیفا فئیر پلے ڈے میچز منسوخ

جیو نیوز - لاہور …پاکستان اورفلسطین کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان فیفا فئیر پلے ڈے کے میچز منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ گراونڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے میچوں کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکا۔ فلسطین کی فٹ بال ٹیم کو پاکستان کے خلاف 14 اور 16 اکتوبر کو میچز کھیلنے کے لئے12 اکتوبر کو لاہور پہنچنا تھا۔پی ایف ایف کے سیکریٹری کرنل احمد یار لودھی کا کہنا ہے کہ میچز کے حوالے سے 5 اکتوبر تک پی ایف ایف کو تصدیق کرنا تھی لیکن گراوٴنڈ کی عدم دستیابی کی وجہ سے میچز منسوخ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔ اتنے کم وقت میں فلسطین کی ٹیم پاکستان آنے کے لیئے رضا مند نہیں تھی۔ اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسٹیڈیم دینے کی تصدیق ہفتے کو کر دی گئی تھی۔ گراونڈدینے سے انکار نہیں کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.