11 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:11
چیمپئنز لیگ کوالیفائنگ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے
جیو نیوز - جوہانسبرگ…چیمپئنز لیگ کوالیفائنگ اسٹیج میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی چیمپئنز سیالکوٹ اسٹالینز کی ٹیم ایکشن میں نظر آئے گی۔ جوہانسبرگ میں پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو اور اووا نیکسٹ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ رات ساڑھے 8 بجے پاکستانی چیمپئنز سیالکوٹ اسٹالینز اور ہمپشائر کے درمیان ہوگا جس میں شعیب ملک سیالکوٹ جبکہ شاہد آفریدی ہمپشائر کی نمائندگی کریں گے۔ چاروں ٹیمیں ایک ایک میچ میں شکست کے بعد مین راوٴنڈ میں جگہ نہیں بناسکی ہیں اور یوں چمپئن شپ میں ان کا سفر ختم ہوچکا ہے۔