تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:29

پاکستان کرکٹ بورڈ کے تھنک ٹینک کا اجلاس آج رات ہوگا

جیو نیوز - لاہور … لاہور میں پاکستان کر کٹ بورڈ کے تھنک ٹینک کا ہو نے والا اجلاس موٴخر کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق اجلاس آج رات ہوگا۔ اجلاس میں کپتان اور کوچ سمیت پی سی بی افسران کو طلب کیا گیا تھا۔ انٹرنیشنل کر کٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے بعد چیئر مین پی سی بی ذکاء اشرف جمعرات کی رات لاہور پہنچے تھے، تاہم ان کی مصروفیات کی وجہ سے جمعے کو دوپہر 2 بجے لاہور میں پی سی بی تھنک ٹینک کا ہو نیوالا اجلاس موٴخر کر دیا گیا۔ قومی ٹیم کی ورلڈ ٹی 20سیمی فائنل میں شکست کے بعد یہ پہلا اجلاس تھا، جس میں کپتان محمد حفیظ اور کوچ ڈیو واٹمور کے ساتھ ساتھ چیف سلیکٹر اقبال قاسم اور بورڈ کے اعلیٰ افسران کو شریک ہو نا تھا۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس آج رات ہوگا جس میں ورلڈ ٹی 20میں ٹیم کی کارکردگی اور مستقبل کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.