تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:34

سوات ٹی 20 امن کرکٹ : پشاور ، خیبر ہیروز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

جیو نیوز - سوات … سوات ٹی 20 امن کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پشاور نے خیبر ہیروز کو 7 وکٹ سے ہراکر فائنل میں جگہ بنالی۔ مینگورہ سوات میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں خیبر ہیروز نے پشاور کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے مقرہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 119 رنز بنائے ۔ جواب میں پشاور نے مطلوبہ ہدف 18ویں اوور میں 3 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ پشاور کی جانب نے گوہر علی 61 اور کپتان اکبر بادشاہ 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔ دوسرا سیمی فائنل سیالکوٹ اور ایبٹ آباد کے درمیان کھیلا جارہا ہے ۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل اور فائنل جیو سوپر پر براہ راست نشر کئے جارہے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.