تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
16 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:26

چمپئنز لیگ کرکٹ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

جیو نیوز - کیپ ٹاؤن…چیمپئنز لیگ کرکٹ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی آل راوٴنڈر سہیل تنویر لائنز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ کیپ ٹاوٴن میں آج گروپ بی کا پہلا میچ شام ساڑھے چار بجے سڈنی سکسرز اور یارکشائر کے درمیان کھیلا جائے گا۔ بورڈ کے احکامات پر آسٹریلیا کے شین واٹسن اس میچ میں سڈنی کی نمائندگی کرنے کے بعد وطن واپس چلے جائیں گے ۔ رات ساڑھے آٹھ بجے دوسرے میچ میں سابق چیمپینز چنئی سپر کنگز اور ہائی ویلڈ لائنز کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ پاکستانی آل راوٴنڈر سہیل تنویر لائنز کی نمائندگی کریں گے، ایک ایک میچ میں کامیابی کے بعد ٹائٹز، لائنز اور سڈنی سکسرز کے چار چار پوائنٹس ہیں جبکہ چنئی سپر کنگز نے اب تک ایک میچ کھیلا جس میں اسے شکست ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.