تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
18 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:42

خواہش ہے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ جلدبحال ہو، جے سوریا

جیو نیوز - کراچی…انٹرنیشنل الیون کے کپتان جے سوریا نے کہا ہے کہ کافی عرصے بعدپاکستان آکراچھالگا، پاکستان آکرمیچ کھیلناایک خاص موقع ہے۔کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے سوریا نے خواہش ظاہر کی کہ پاکستان میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو۔ اس موقع پر انٹرنیشنل الیون کے کوچ کالی چرن نے کہا کہ پاکستان آکرپاکستان کے خلاف کھیلنے میں مزہ آئیگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیغام دیناہوگاکہ پاکستان محفوظ جگہ ہے۔کالی چرن نے کہا کہ وہ 1972کے بعداب پاکستان آئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.