تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 0:19

واپڈا نے ویمن سائیکل چیمپئن شپ جیت لی

جیو نیوز - کراچی… پاکستان واپڈا نے پہلی نیشنل ٹریک (ویمن) سائیکلنگ چیمپئن شپ جیت لی۔ لاہور میں ہونے والی چیمپئن شپ کے دوسرے روز پاکستان واپڈا نے 105 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، ریلوے نے دوسری اور پنجاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 1000 میٹرز اسپرنٹ میں راحیلہ بانو نے پہلی، تین کلومیٹر ٹیم پرسوٹ میں واپڈا نے پہلی اور ایک کلومیٹر ٹیم اسپرنٹ میں واپڈا، ریلوے نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دریں اثناء آئی ٹی سی نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے دوسرے روز 62 میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ ٹینس کمپلکس اسلام آباد میں ہونے والی چیمپئن شپ کے انڈر 14 میں حسان فاروق اور عبدالحیدر نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمبر پانچ سید شاکر اللہ اور نمبر آٹھ سید سعید ظفرکو شکست دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.