22 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 9:46
انٹرنیشنل ورلڈ الیون کے نو کھلاڑی اورایک آفیشل واپس روانہ
جیو نیوز - کراچی…پاکستان میں دو نمائشی میچز کھیلنے والی انٹرنیشنل ورلڈ الیون ٹیم کے نو کھلاڑی اور ایک آفیشل وطن روانہ ہوگئے ہیں۔ ٹیم کے کوچ ایلوین کالی چرن دو روز اور کراچی میں قیام کریں گے۔انٹرنیشنل ورلڈ الیون کے کھلاڑی پاکستان اسٹارز الیون کیخلاف میچ تو کوئی نہ جیت سکے، لیکن انہوں نے پاکستانی عوام کے دل ضرور جیت لئے۔ پیر کی صبح کراچی سے جنوبی افریقا کے چاراور ویسٹ انڈیز کے پانچ کھلاڑی روانہ ہوئے، ٹیم کے منیجر جیف ملر بھی کھلاڑیوں کے ہمراہ روانہ ہوگئے۔ کپتان سنتھ جے سوریا آج شام وطن روانہ ہوں گے جبکہ کوچ ایلون کالی چرن بدھ کو وطن روانہ ہوں گے۔ جیو نیوز سے خصوصی گفت و میں ٹیم منیجر جیف ملر نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کا دورہ بے حد انجوائے کیا۔