24 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:48
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا ایشیا کپ میں فاتحانہ آغاز
جیو نیوز - کراچی…پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا، تھائی لینڈ کی ٹیم صرف 32 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔چین کے شہر گوانگزو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 129 رنز بنائے، جویریہ خان 33 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں، جواب میں تھائی ٹیم کا نہ تو آغاز اچھا ہوسکا نہ انجام، پوری ٹیم 16ویں اوور میں صرف 32 رنز ہی بناسکی، کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگرز میں جگہ نہ بناسکی، پاکستان کی جانب سے مرینہ اقبال 5 کے ساتھ نمایاں رہیں، قنیطہ جلیل نے بھی 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا، قومی ٹیم اپنا اگلا میچ 27 اکتوبر کو ہانگ کانگ سے کھیلی گی۔