تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 4:1

میراڈونا کی بھارتی ریاست کیرالا آمد،شائقین فٹبال کو مختلف کرتب دکھائے

جیو نیوز - تریوندرم …بھارتی ریاست کیرالا میں موجود فٹ بال کے سابق عالمی شہرت یافتہ اسٹار ڈیگو میراڈونا نے جیولری شو روم کے افتتاح کے موقع پر اپنے مداحوں کی موجیں کروادیں۔ کننور شہر میں جیولری شوروم کے افتتاحی تقریب میں ہزاروں لوگ موجود تھے۔اسٹیج پر جب میراڈونا کی آمد کا اعلان ہوا تو لوگوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔میراڈونا نے اپنے مداحوں کے خیرمقدمی نعروں کا ہاتھ ہلاہلا کر جواب دیا۔موسیقی کی دھنوں پر میراڈونا کا تھرکنا بھی شرکا کی دلچسپی کا مظہر تھا۔میراڈونا نے سر پر گیند رکھ کر توازن برقرار رکھنے کا دلچسپ کرتب بھی دکھایا۔کیرالا کے سب سے بڑے فٹ بال اسٹار کے ساتھ میراڈونا کا گیند کے ساتھ ہیڈ مار کر کھیلنا بھی فٹ بال کے عظیم کھلاڑی کی شاندار صلاحیتوں کا عکاس تھا۔ایونٹ انتظامیہ نے میراڈونا کی آمد کا بہترین استعمال کرتے ہوئے ان کی تیس اکتوبر کو آنے والی باون ویں سالگرہ کا تین فٹ لمبا اور پچیس کلو وزنی کیک بھی کاٹا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.