تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:17

ڈبلیو ٹی اے:سرینا ولیمز اور لی نا نے گروپ میچز جیت لیے

جیو نیوز - استنبول… امریکا کی سرینا ولیمز اور چین کی لی نا نے ڈبلیو ٹی اے چمپئن شپ کے گروپ میچز جیت لئے، عالمی نمبر ایک وکٹوریہ ازارینکا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ترکی کے شہر استنبول میں جاری ڈبلیو ٹی اے چمپئن شپ کے گروپ میچ میں امریکا کی سرینا ولیمز نے بیلاروس کی وکٹوریہ ازارینکا کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے عالمی نمبر ایک کو چھ چار اور چھ چار سے ہرا دیا۔ اٹلی کی سیرا ایرانی نے آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوزر کو سخت مقابلے کے بعد تین سیٹس میں شکست دی، انکی جیت کا اسکور چھ تین، دو چھ اور چھ صفر رہا۔ چین کی لی نا نے جرمنی کی اینجلیک کربر کو چھ چار اور چھ تین سے ہرادیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.