تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:54

کیسی اسٹونر نے آسٹریلین موٹر جی پی کے دونوں پریکٹس سیشنز جیت لئے

جیو نیوز - فلپ آئی لینڈ (آسٹریلیا) … کیسی اسٹونر نے آسٹریلین موٹو جی پی کے دونوں پریکٹس سیشنز جیت لئے، آسٹریلوی رائیڈر نے ہم وطن ڈینی پیڈروسا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ فلپ آئی لینڈ سرکٹ میں ہونے والے دونوں پریکٹس سیشنز میں کیسی اسٹونر نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، 27 سالہ آسٹریلوی رائیڈر نے پہلے سیشن میں ایک منٹ 30.374 سیکنڈز میں فاصلہ طے کیا تھا، جبکہ دوسرے سیشن میں انہوں نے ایک منٹ 29.999 سیکنڈز میں فاصلہ طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسپین کے ڈینی پیڈروسا دوسرے جبکہ چیمپئن شپ لیڈر جارج لورینزو تیسرے نمبر پر رہے۔ آسٹریلین موٹو جی پی 26 اکتوبر سے شروع ہورہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.