تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
29 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 7:48

انگلش پریمیئر لیگ: مانچسٹر یونائیٹڈ نے چیلسی کو3-2 سے ہرا دیا

جیو نیوز - لندن…انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد چیلسی کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔اسٹیمفورڈ برج کے مقام پر روایتی حریف مانچسٹر یونائیٹڈ اور چیلسی کے درمیان توقعات کے مطابق سخت اور دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے پہلے 12 منٹ میں دو گول کرکے میچ پر گرفت مظبوط کی جسے چیلسی نے برابر کردیا۔ تاہم چیلسی کی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف مقابلہ دو کے مقابلے میں تین گول سے ہار گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.