29 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:24
ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ سیمی فائنل:پاکستان کا کل بنگلا دیش سے مقابلہ ہوگا
جیو نیوز - گوانگ زو (چین ) … اے سی سی ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں گے، پاکستان ٹیم بنگلہ دیش جبکہ بھارت کا سامنا سری لنکا سے ہوگا۔ چین کے شہر گوانگ ز و میں کھیلے جانے والے ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل بھارت اور سری لنکا کی خواتین ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ دوسرے سیمی فائنل میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گے، جو پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 10 بجے رات میں شروع ہوگا۔ گروپ کے آخری میچ میں بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر کا کہنا ہے کہ آخری میچ کا نتیجہ فائنل پر اثرا انداز نہیں ہوگا، سب کی نظریں ٹیم کی جیت پر ہیں۔