تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
29 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:20

آئی سی سی نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کی منظوری دیدی

جیو نیوز - دبئی … انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کی منظوری دے دی، فیصلے کا اطلاق آئندہ ماہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی سیریز سے ہوگا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کی منظوری دے دی ہے۔ آئی سی سی کے مطابق حریف ٹیموں پر منحصر ہے کہ وہ میچز ڈے نائٹ کھیلنا چاہیں تو کھیل سکتے ہیں۔ آئی سی سی نے حریف ٹیموں کو یہ بھی اجازت دی ہے کہ وہ اپنی مرضی کے رنگ کی گیند میچ میں استعمال کرسکیں۔ فیصلے کا اطلاق سترہ نومبر سے شروع ہونے والی سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز سے ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.