تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
30 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:58

ویمنز ٹی 20ایشیا کپ، پاکستان کو جیت کیلئے 83 رنز کا ہدف

جیو نیوز - گوانگزو… چین میں جاری اے سی سی ویمنز ٹی 20ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کومیچ جیتنے کیلئے83رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی، بنگلا دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر82 رنز بنائے۔فرزانہ حق 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ پاکستان کی طرف سے ندا راشد اور بسمہ معروف نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آج کے میچ کی فاتح ٹیم کا کل فائنل میں بھارت سے مقابلہ ہوگا۔اس سے قبل بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا پہلا سیمی فائنل بارش کے باعث بغیر کوئی بال کرائے ختم کردیا گیا جس کے بعد بھارت نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.