تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
30 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:19

پیرس ماسٹرز،فرانس کے3 کھلاڑی دوسرے راؤنڈ میں

جیو نیوز - پیرس…جائلز سیموں سمیت فرانس کے 3 کھلاڑیوں نے پیرس ماسٹرز کے دوسرے راوٴنڈ میں جگہ بنالی۔ قبرص کے مارکوس بغداطیس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پیرس میں جاری ایونٹ کے پہلے راوٴنڈ میں فرنچ کھلاڑی چھائے رہے، فرانس کے یولین بینیٹو نے سربیا کے وکٹر ٹروئیکی کوچھ چار اور سات پانچ سے ہرا کر دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا، جائلز سیموں نے قبرص کے مارکوس بغداطیس کو سات پانچ اور چھ ایک سے اپ سیٹ شکست دی، بینوئے پیئر نے اسپین کے پیبلو ایندوجار کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.