31 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:1
ارجنٹینا فٹ بال لیگ: نیویلز اولڈ بوائزکی ٹاپ پوزیشن
جیو نیوز - روزایو…اگنیشیو اسکوکو کے دو گولز کی بدولت نیویلز اولڈ بوائزنے ارجنٹینا فٹ بال لیگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی، دفاعی چمپئن آرسنل کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔روزاریو میں کھیلے گئے میچ میں نیو یلز اولڈ بوائز نے آرسنل کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا، اگنیشیو اسکوکو نے میچ میں دو گول اسکور کرکے دفاعی چیمپینز کو پریشر میں ڈال دیا، اسکوکو نے پہلا گول میچ کے پانچویں اور دوسرا 24ویں منٹ میں اسکور کیا، آرسنل کی جانب سے کارلوس کاربونیرو نے 75 ویں منٹ میں گول تو اسکور کیا، لیکن دو ایک سے میچ نیو یلز اولڈ بوائز کے نام رہا، اس کامیابی کے ساتھ ہی نیویلز اولڈ بوائز نے لیگ میں ٹاپ پوزیشن بھی حاصل کرلی۔