تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
31 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:36

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ :بھارت کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

جیو نیوز - گوانگ ژو… ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بسمہ معروف اور ندا ڈار کی موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے انہیں اہم پلیئرز تصور کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچی تھی، جبکہ بھارتی ٹیم کسی محنت کے بغیر فائنل میں پہنچ گئی۔ اس کا سری لنکا کے خلاف سیمی فائنل بارش کی نذر ہوگیا، موسلا دھار بارش کی وجہ سے ایک گیند کا کھیل بھی ممکن نہ ہو سکا۔ تاہم گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے پر بھارت نے فائنل میں جگہ بنائی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.