تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
1 نومبر 2012
وقت اشاعت: 21:28

انڈین پریمئر لیگ کو مقبولیت برقرار رکھنے کیلئے نئے تجربے کرنا ہونگے،ذکاء

جیو نیوز - لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا ء اشرف کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کی کرکٹ لیگز ایک ہوجائیں تو دنیا بھر کوئی لیگ اسکا مقابلہ نہیں کرسکتی ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ انکا خواب ہے کہ مستقبل میں پاکستان اور بھارت کی مشترکہ کرکٹ لیگ ہونی چاہیے، انہوں کے کہا کہ انڈین پریمئر لیگ کو مقبولیت برقرار رکھنے کیلئے نئے تجربے کرنا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر میں پاک بھارت کرکٹ سیریز سے جو روابط بحال ہونگے اس سے دونوں ممالک قریب آجائیں گے، وہ پر امید ہیں کہ آئی پی ایل میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع ملے گا ، انہوں نے کہا پاکستان پریمئیر لیگ آئندہ سال مارچ میں ہوگی جس میں بھارتی کرکٹرز کو بھی کھیلنے کی دعوت دیں گے،اس کے بعد وہ پاکستان اور بھارت کی مشترکہ کرکٹ لیگز کی تجویز بھارتی کرکٹ بورڈ کو پیش کریں گے۔#

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.