تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 نومبر 2012
وقت اشاعت: 19:40

دبئی انٹرنیشنل اوپن اسنوکر چیمپئن شپ کا آغاز اتوارسے ہوگا

جیو نیوز - کراچی … دبئی انٹرنیشنل اوپن اسنوکر ٹورنامنٹ چیمپئن شپ کا آغاز اتوار سے دبئی اسنوکر کلب میں شروع ہوگا۔ پاکستان کی جانب سے ٹاپ کھلاڑی محمد آصف اور اسجد اقبال سمیت گیارہ ممالک کی ٹیمیں اس میں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ 4 سے 10 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں شرکت کرنے والے 32 کیوئسٹ کو آٹھ مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ سے دو ٹاپ کھلاڑی پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.