3 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:59
دوسرا ایشین کبڈی کپ ،آج پاکستان کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا
جیو نیوز - لاہور…دوسرے ایشین کبڈی کپ میں آج بھی تین میچز کھیلے جائیں گے پاکستان کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا ،ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔ پنجاب اسٹیڈیم میں سجے کبڈی میلے میں مقابلوں کا آغاز ہوگا شام سات بجے ،سب سے پہلے ٹکرائیں گی ایران اور سری لنکا کی ٹیمیں ،دوسرے میچ میں پاکستان کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا،دن کے آخری میچ میں بھارت اور نیپال کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی ،کل کھیلے گئے مقابلوں میں پاکستان نے نیپال کو چت کیا۔ پاکستان کھلاڑیوں منشا گجر ،صدیق بٹ مشرف جاوید اور سجاد گجر نے حریف ٹیم کو ایسی تنگڑیاں لگائیں کہ وہ پاکستانی ٹیم کا مقابلہ نہ کرسکے۔پاکستان نے 51 پوائنٹس بنائے ، نیپالی ٹیم صرف 21 پوائنٹس بناسکی ۔بھارتی ٹیم بھی اپنا دوسرامیچ جیتنے میں کامیاب ہو گئی ہے،اس نے سر لنکا کو 55 پندرہ سے مات دی ،دن کے پہلے میچ میں ایران نے افغانستا ن کو 17 کے مقابلے میں 89 پوائنٹس سے شکست دی ۔