تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:33

پاک بھارت کرکٹ سیریز ، بال ٹھاکرے ایک بار پھر ولن بن گئے

جیو نیوز - نئی دہلی…بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے اورہندو انتہا پسند لیڈر بال ٹھاکرے میں ٹھن گئی، ایک پاکستان کے خلاف سیریز کا حامی ہے تو دوسرا اس کا بھرپور مخالف ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ون ڈے اور ٹی سیریز اگلے ماہ کھیلی جانی ہے، تیاریاں بھی مکمل ہیں اور بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے کا بیان بھی سامنے ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پرانی باتیں بھلا کر پاکستان سے کرکٹ میچ کھیلیں گے، لیکن ہمیشہ کی طرح سیریز سے قبل رنگ میں بھنگ ڈالنے والے پاک 20بھارت کرکٹ تعلقات کے سب سے بڑے دشمن بال ٹھاکرے ایک بار پھر میدان میں آگئے ہیں، ہندو انتہا پسند جماعت شیوسینا کے بانی نے نہ صرف پاکستان کیخلاف سیریز کی اجازت دینے پر بھارتی حکومت پر تنقید کی بلکہ بھارتی بورڈ پر الزام لگایا کہ انہوں نے سیریز کی حامی پیسے کیلئے بھری، انہوں نے بھارتی وزیر داخلہ سے بیان واپس لینے کو بھی کہا ہے اور دھمکی دی ہے کہ پاکستان ٹیم کو بھارت میں نہیں کھیلنے دیا جائے گا۔ اس سے قبل بھی بال ٹھاکرے کے حامیوں نے 1999 میں دہلی کی فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کی وکٹ کھود کر پاک بھارت کرکٹ روابط ختم کرنے کی کوشش کی تھی ، پاکستان ٹیم اگلے ماہ 3 ون ڈے اور 2 ٹی 20کھیلنے بھارت جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.