7 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:15
سعید اجمل بگ بیش کرکٹ لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکر کی نمائندگی کرینگے
جیو نیوز - میلبرن … پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل بگ بیش کرکٹ لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے، وہ ایونٹ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کریں گے۔ ٹیسٹ بیٹسمین عمر اکمل کے بعد اب پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل بھی بگ بیش کرکٹ لیگ میں شامل ہوگئے ہیں، ایونٹ کے دوران وہ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کریں گے، سعید اجمل ایونٹ میں ایڈیلیڈ کے تمام میچز تو نہیں کھیل سکیں گے لیکن وہ پرامید ہیں کہ اپنی صلاحیتوں سے ایڈیلیڈ کی ٹیم کو ایونٹ میں کامیابی دلاسکیں۔ سعید اجمل کا کہنا تھا کہ بگ بیش لیگ میں شرکت کرنا ان کیلئے اعزاز ہے اور وہ ایڈیلیڈ کی نمائندگی کرنے کیلئے بے چین ہیں۔