تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:57

محمد یوسف اور شاہدآفریدی کو ڈومیسٹک کرکٹ کی اجازت نہ مل سکی

جیو نیوز - لاہور … پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق پاکستانی کپتان محمد یوسف اور شاہد آفریدی کو پریذیڈنٹ ٹرافی میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار کردیا، کھلاڑیوں نے ایونٹ میں حصہ لینے کی اجازت مانگی تھی لیکن حتمی فہرست میں نام نہ ہونے کی وجہ سے ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکتے۔ ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی اور محمد یوسف نے ابتدائی طور پر ڈومیسٹک ایونٹ کھیلنے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی تھی، اس لئے وہ 20 رکنی ٹیم میں شامل نہیں تھے، قوانین کے مطابق اگر کوئی کھلاڑی 20 رکنی حتمی فہرست میں شامل نہیں تو وہ ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکتا ۔ محمد یوسف پورٹ قاسم اتھارٹی اور شاہد آفریدی حبیب بینک کی جانب سے کھیلنے کے خواہشمند تھے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی اور محمد یوسف قائد اعظم ٹرافی کھیلنا چاہیں تو کھیل سکتے ہیں تاہم پریذیڈنٹ ٹرافی میں نام نہ ہونے کی وجہ سے اب یہ ممکن نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.