تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:37

برسبین ٹیسٹ: آملہ اور کیلس کی شاندار پرفارمنس ،پروٹیز کی پوزیشن مستحکم

جیو نیوز - برسبین …ہاشم آملہ اور جیک کیلس کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا کے خلاف برسبین میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن جنوبی افریقا کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے ،برسبین میں جاری میچ کے پہلے دن جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کپتان گریم اسمتھ 10 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے لیکن ان کے جانے کے بعد دیگر بیٹسمینوں نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ ہاشم آملہ نے پہلے ایلویرو پیٹرسن کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں 90 رنز جوڑے اور بعد میں جیک کیلس کے ساتھ تیسری وکٹ پر ناقابل شکست 136 رنز کا اضافہ کیا۔پیٹرسن 64 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔ جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو جنوبی افریقا کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 255 رنز تھا۔ ہاشم آملہ 90 اور جیک کیلس 84 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لائن اور جیمز پیٹنسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.