10 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:17
پانچ ماہ گزرگئے، قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سینٹرل کانٹریکٹ نہیں ملا
جیو نیوز - لاہور…پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ قومی کے کھلاڑیوں کو جلد سینٹرل کنٹریکٹ دیا جائے گا،کچھ ماہ کی تاخیر ہوئی لیکن ایک دن کے پیسے بھی نہیں روکے گے۔لاہورمیں جاری پاکستان ہاکی ٹیم تربیتی کیمپ میں شریک سینئرکھلاڑیوں کو خدشہ ہے کہ پی ایچ ایف انہیں سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دے گی، کھلاڑیوں کا شکوہ ہے کہ پانچ ماہ گزر گئے لیکن اب سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا گیا، کھلاڑیوں نے ٹیم مینجمنٹ سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ فیڈریشن سے سینٹرل کنٹریکٹ کے بارے میں بات کریں ، دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ اولمپکس کے بعد کھلاڑیوں کا نیاپول بنایا جارہا ہے،کیمپ میں کھلاڑویں کی کارکردگی بھی دیکھی جارہی ہے، اس کے بعد ہی سینٹرل کنٹریکٹ دیا جائے گا، آصف باجوہ نے کہا کہ ماضی میں بھی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا اس بار بھی دیں گے، تاخیر ضرور ہوئی ہے لیکن کسی کھلاڑی کے ایک دن کے بھی پیسے نہیں روکیں گے۔