12 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:39
اے ٹی پی ورلڈ ٹور :جوکووچ اور فیڈررآج فائنل میں مدمقابل ہونگے
جیو نیوز - لندن…دُنیائے ٹینس کے ٹاپ دو کھلاڑی نوواک جوکووچ اور راجر فیڈرر آج اے ٹی پی ورلڈ ٹور کے فائنل میں مدمقابل ہوں گے ۔لندن کے او ٹو ایرینا میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں نواک جوکووچ کا مقابلہ تھا ارجنٹینا کے یان مارٹن ڈیل پوٹرو سے، سربین کھلاڑی نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے تین سیٹس میں کامیابی حاصل کی، اُن کی جیت کا اسکور چار چھ، چھ تین اور چھ دو رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپین سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے مقامی فیورٹ اینڈی مرے کے خلاف عمدہ کارکردگی دِکھائی، انہوں نے اسٹریٹ سیٹس میں سات چھ اور چھ سے کامیابی حاصل کی، ایونٹ کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔