13 نومبر 2012
وقت اشاعت: 12:45
شاہد آفریدی، عمر اکمل اور سعید اجمل کو بگ بیش کھیلنے کی مشروط اجازت
جیو نیوز - لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی، عمر اکمل اور سعید اجمل کوڈومیسٹک ٹی 20 کی جگہ بگ بیش کھیلنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کیذرائع کے مطابق شاہد آفریدی ، سعید اجمل اور عمر اکمل کو اگر ان کے ریجن نے اجازت دے دی تو یہ تینوں پلیئرز آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں حصہ لے سکتے ہیں،ڈومسٹک ٹی 20 تین دسمبر سے اور بگ بیش لیگ 7دسمبر سے شروع ہوگی۔