تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:48

جاپان کے سابق نامور پہلوان انتونیو انوکی آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے

جیو نیوز - پشاور…سابق نامور پہلوان انوکی دس پہلوانوں کے ہمراہ آئندہ ماہ پشاور کا دورہ کریں گے جہاں قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں کشتی کے مقابلے بھی منعقد کئے جائیں گے ،یہ بات صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ نے پشاور میں صوبائی حکومت کی جانب سے مختلف ایسوسی ایشنز میں کھیلوں کا سامان تقسیم کرنے کی تقریب میں بتائی۔انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے کھیلوں کی مختلف ایسوسی ایشنوں میں ایک کروڑ روپے مالیت کا سامان تقسیم کیا ہے،،صوبائی وزیر نے کہا کہ انوکی کا دورہ پشاور یادگار بنانے کیلئے بھرپور تیاریاں کی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.