تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:43

سلطان جوہر کپ جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ،پاک بھارت میچ آج ہوگا

جیو نیوز - کولالمپور…سلطان جوہر جونیئر ہاکی کپ میں آج پاکستان ہاکی ٹیم روایتی حریف بھارت سے مقابلہ کرے گی، ایونٹ میں کامیابی سے محروم پاکستان ٹیم شکست کے بعد فائنل کی دوڑ سے باہر ہوسکتی ہے۔ٹورنامنٹ میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے،پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا، پاکستان ٹیم ٹونامنٹ میں ایک بھی کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہے، جبکہ بھارتی ٹیم آسٹریلیا اور جرمنی کو شکست دیکر 6پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے،بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر ہوسکتی ہے،آج دیگر میچز میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ جرمنی سے اور آسٹریلیا کا مقابلہ ملائیشیاء سے ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.