15 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:34
سلطان آف جوہر جونیئرہاکی ٹورنامنٹ : پاکستان نے ملائیشیا کو ہرادیا
جیو نیوز - کوالالمپور … سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے میزبان ملائیشیا کو 2گول سے ہرا دیا،گرین شرٹس کی ایونٹ میں پہلی کامیابی ہے۔ پاکستان جونیئر نے ملائیشیا کے خلاف میچ کا آغاز پر اعتماد انداز میں کیا۔ پہلے ہاف میں محمد عرفان نے پاکستان کو برتری دلائی جسے دوسرے ہاف میں دلبر نے ڈبل کر دیا۔ ملائیشیا کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی اور میچ کا اختتام 2-0 سے پاکستان کی جیت پر ہوا قومی جونیئر ٹیم اپنا آخری راؤنڈ میچ جرمنی کے خلاف کھیلے گی۔