تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:18

شاہد آفریدی، سعید اجمل اور عمر اکمل کو بگ بیش میں شرکت سے روکدیا گیا

جیو نیوز - لاہور … پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی، سعید اجمل اور عمر اکمل کو آسٹریلوی ٹی 20 بگ بیش ٹورنامنٹ میں شرکت سے روک دیاہے، قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی، سعید اجمل اور عمر اکمل اب بگ بیش ٹورنامنٹ نہیں کھیل سکیں گے، کیونکہ بک بیش ٹورنامنٹ کی تاریخیں قومی ٹی 20 ایونٹ سے متصادم ہیں۔پی سی بی چیئر مین ذکاء اشرف نے انہیں ڈومیسٹک ایونٹ کھیلنے کی ہدایت کی ہے۔ قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں سلیکٹرز بھارت میں ہونے والی پاک بھارت سیریز کیلئے کھلاڑیوں کی فارم اور فٹنس کا جائزہ لیں گے جبکہ بھارت کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان 12 دسمبر کو ہونے کا امکان ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.