16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:17
دورہ بھارت کیلئیٹی20میں کارکردگی دکھانی ہوگی، اقبال قاسم
جیو نیوز - لاہور…چیف سلیکٹر اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ کے بعد بھارت کے دورے کے لئے ٹیم منتخب کی جائے گی ،شاہد آفریدی سمیت کوئی بھی آٹو میٹک چوائس نہیں ہوگا ۔چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا دورہ بھارت پاکستان کے لئے بہت اہم ہے۔ نیشنل ٹی 20 کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو حتمی شکل دی جائے گی ۔ اقبال قاسم نے کہا کے دورے کے لئے کافی سوچ بچار کے بعد ٹیم منتخب کریں گے شاہد آفریدی سمیت کوئی بھی کھلاڑی آٹو میٹک چوائس نہیں ہوگا ۔چیف سلیکٹر نے جنوبی افریقا کے سے ہونے والی سیریزکو بھی انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کیلئے سنئیر بیٹس مین ،محمد یوسف کے تجربہ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے ۔