تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:56

احمد آباد ٹیسٹ،انگلینڈ نے فالو آن کے بعدبغیر کسی نقصان کے111رنز بنا لئے

جیو نیوز - احمد آباد…بھارت کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز دن کے اختتام پر انگلینڈ نے فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 111 رنز بنالئے تھے ،بھارت کے پراگیان اوجھا کی شاندار بولنگ کی بدولت انگلینڈ پہلی اننگز میں 191 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی ،احمد آباد میں جاری پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز 41 رنز تین کھلاڑی آوٴٹ پر شروع کی،بھارتی بولرز ایکشن میں نظر آئے اور انگلش بیٹسمینوں کو اپنی بالنگ سے پریشان کرکے رکھ دیا،میٹ پرائر اور ایلسٹر کک نے کچھ مزاحمت کی لیکن ٹیم کو فالو آن سے نہ بچا سکے،پرائر 48 اور کک 41 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے ،پراگیان اوجھا اور روی چندر ایشون کی شاندار بولنگ کی بدولت ،انگلینڈ کی پوری ٹیم 191 رنز پر ڈھیر ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی، پراگیان اوجھا نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،دن کے اختتام پر انگلینڈنے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 111 رنز بنالئے ہیں، الیسٹر کک 74 اور نک کمپٹن 34 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.