تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:56

سلطان جوہر ہاکی، جرمنی نے پاکستان کوہراکر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

جیو نیوز - کوالالمپور…سلطان آف جوہر انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ میں جرمنی نے پاکستان کو تین گول سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا، پاکستان جونئر ٹیم تیسری پوزیشن کیلئے آسٹریلیا سے مقابلہ کرے گی۔ملائشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری ایونٹ کے اہم میچ میں جرمنی کے کپتان وولر میتھیوز نے دو گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔جرمنی نے پاکستان کے خلاف پہلے ہاف میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین گول اسکور کئے۔ دوسرے ہاف میں کوئی گول نہیں ہوا اس طرح جرمنی نے 0۔3 سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔ پاکستان ٹیم تیسری پوزیشن کیلئے اتوار آسٹریلیا سے مقابلہ کرے گی جس کے خلاف راؤنڈ میچ میں پاکستان کو 1۔5 کے بڑے مارجن سے شکست ہوئی تھی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے کھیلا جائے گا۔ملائشیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پانچویں پوزیشن کیلئے مقابلہ کریں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.