18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:36
یوایس گراں پری کوالیفائنگ راوٴنڈ، جرمن ڈرائیور سباسٹین ویٹل کامیاب
جیو نیوز - نیویارک … جرمن ڈرائیور سباسٹین ویٹل نے ایف ون یو ایس گراں پری کے کوالیفائنگ راوٴنڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ ٹیکساس میں جاری ایونٹ کے فائنل کوالیفائنگ راوٴنڈ میں سباسٹین ویٹل نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے فائنل لیپ میں مقررہ فاصلہ ایک منٹ 35.657 سیکنڈز میں طے کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، دوسرے نمبر پر لیوس ہیملٹن رہے جن کی بہترین کارکردگی ایک منٹ 35.766 سیکنڈز رہی۔ ریس کا باقاعدہ آغاز آج ہوگا، جس میں کامیابی سباسٹین ویٹل کو ٹرپل چیمپئن بنادے گی۔