تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 نومبر 2012
وقت اشاعت: 15:13

آسٹریلین ائیر فورس کو شکست،پاکستان ڈیفنس چیلنج کپ کرکٹ فائنل میں

جیو نیوز - کینبرا …پاکستان آرمڈ فورسز کی کرکٹ ٹیم نے انٹرنیشنل ڈیفنس چیلنج کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے،آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں پاکستان نے رائل آسٹریلین ائیر فورس کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔رائل آسٹریلین ائیر فورس کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور 95 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی۔سمیع اللہ نے تین جبکہ نصر اقبال اور شاہد خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں پاکستان آرمڈ فورسز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف نویں اوور میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔پاکستان کی جانب سے میر زمان نے شاندار 61 اور فخر زمان نے 22 رنز اسکور کئے۔ پاک آرمڈ فورسز ٹیم کے مینجر کرنل آصف زمان نے جیو نیوز سے گفت گو میں کہا کہ ان کی ٹیم نے اب تک شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اور انہیں امید ہے کہ 23 نومبر کو کھیلے جانے والے فائنل میں بھی وہ کامیابی حاصل کر لیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.