تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:31

ایڈیلیڈ ٹیسٹ:جنوبی افریقا کیخلاف آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم

جیو نیوز - ایڈیلیڈ…کپتان مائیکل کلارک کی ڈبل سنچری کی بدولت آسٹریلیا کی جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔ ڈیوڈ وارنر اور مائیکل ہسسی نے بھی سنچریاں اسکور کیں۔ایڈیلیڈ میں جاری میچ میں آسٹریلیا کی پہلی تین وکٹیں جلد گر گئیں، لیکن کپتان مائیکل کلارک اور ڈیوڈ وارنر نے ٹیم کو تباہی سے بچا لیا، ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کیرئیر کی تیسری اور مائیکل کلارک نے 21ویں سنچری اسکور کی، دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 155 رنز جوڑے، 119 رنز بنانے کے بعد وارنر تو آوٴٹ ہوگئے لیکن مائیکل کلارک اور مائیکل ہسسی نے بہترین بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔ مائیکل کلارک نے مسلسل دوسری ڈبل سنچری اسکور کی جبکہ مائیکل ہسسی نے کیرئیر کی 18ویں سنچری بنائی۔ مائیکل ہسسی 103 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔ پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے 5 وکٹ پر 482 رنز بنالئے تھے، کپتان مائیکل کلارک 224 رنز بناکر وکٹ ہو موجود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.