تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 نومبر 2012
وقت اشاعت: 12:10

پاکستانی سوئمرز کاگراف بہتر ہورہا ہے،کرن خان

جیو نیوز - کراچی…اولمپئین پیراک کرن خان کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستانی سوئمرز کے گراف میں بہتری آ رہی ہے۔ دبئی میں ہونے والی ایشین سوئمنگ چیمپئین شپ میں وہ اپنی رینکنگ بہتر بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ دبئی سے واپسی پر جیو نیوز سے گفتگو میں کرن خان نے کہا کہ سوئمنگ فیڈریشن نے انہیں ایک عرصہ کے بعد پاکستان کی نمائندگی کا موقع دیا۔ انہوں نے پہلی مرتبہ ایشین سوئمنگ چیمپئین شپ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ رینکنگ کو بہتر بنایا اور نیا قومی ریکارڈ بھی قائم کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.