22 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:50
نائن اے سائیڈ ہاکی: آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی
جیو نیوز - پرتھ … نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی، قومی ٹیم کل انگلینڈ کے مدمقابل ہوگی۔ پرتھ میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا، میزبان آسٹریلیا نے پاکستان کو چاروں شانے چیت کرتے ہوئے 2 کے مقابلے میں 4 گول سے کامیابی حاصل کی۔ آسٹریلیا نے پہلے ہاف میں 3گول کرکے میچ کو یکطرفہ بنادیا، پاکستان ایک گول کرسکا۔ پاکستان کی جانب سے رضوان اور عبدالحسیم خان نے گول کئے۔ پاکستان ٹیم کل انگلینڈ کے مدمقابل ہوگی۔