10 فروری 2013
وقت اشاعت: 19:9
یاسر خان نے جلیل خان کوہرا کر ویسٹ بری رینکنگ ٹینس جیت لیا
جیو نیوز - کراچی … یاسر خان نے اپنے بھائی جلیل خان کو شکست دیکر ویسٹ بری رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا، انڈر 17 میں طلحہ زبیر سرما والا نے پہلا سیٹ تو باسانی جیت لیا لیکن دوسرے سیٹ میں میں ملک حمزہ نے شاندار کم بیک کیا لیکن زبیر سرما والا نے اس سیٹ میں بھی ملک حمزہ کو زیر کرکے فائنل اپنے نام کیا۔ لیڈیز سنگلز کے فائنل میں نہا خان نے سخت مقابلے کے بعد کنزہ گھانچی کو شکست دی جبکہ انڈر15 کے فائنل میں داور ریحان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رضا سوانی کو ہرا دیا۔ فائنل کے مہمان خصوصی ویسٹ بری کے چیف ایگزیکٹو رشید جان محمد تھے جنہوں نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ گزشتہ گیارہ سال سے ٹورنامنٹ کے انعقاد میں مدد فراہم کررہا ہے اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر خالد رحمانی، سرور حسین، سعید حئی، جمال مرزا اور دیگر بھی موجود تھے۔