تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
11 فروری 2013
وقت اشاعت: 19:27

ٹینس:عقیل خان ایرانی ایونٹ میں شرکت کرینگے

جیو نیوز - کراچی…شکیل یامین کانگا… پاکستانی ٹینس اسٹار عقیل خان ایران کے شہر کش آئی لینڈ میں جمعرات سے شروع ہونے والی ٹینس لیگ میں مقابلہ کریں گے، عقیل خان ایرانی ٹینس ایسو سی ایشن کی پیش کش پر وہاں ٹینس کھیلنے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عقیل خان نے ایرانی لیگ کی پیش کش قبول کرتے ہوئے ویسٹ بری رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں عبدالرحمان کو واک اوور دیکر گزشتہ جمعے کو ایران روانہ ہوگئے جہاں وہ مقامی اور غیرملکی کھلاڑیوں کے ہمراہ کش آئی لینڈ میں ایرانی ٹینس ایسو سی ایشن کے زیراہتمام ہونے والے کلبوں کے درمیان مقابلوں میں غیرملکی کھلاڑی بھی شرکت کررہے ہیں۔ عقیل خان اس سے قبل بھی کئی ممالک میں نہ صرف ٹینس مقابلوں میں شرکت کرچکے ہیں بلکہ وہاں کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ دے چکے ہیں۔ پاکستان کے عقیل خان واحد کھلاڑی ہیں جنہیں کش آئی لینڈ ٹینس ایونٹ کیلئے آفر ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.