تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 فروری 2013
وقت اشاعت: 7:43

ویمنز ورلڈکپ:سپرسکس مرحلے میں کل تین میچز کھیلے جائیں گے

جیو نیوز - دہلی…آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں کل تین میچز کھیلے جائیں گے،سپر سکس مرحلے میں آٹھ پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست آسٹریلیا کا مقابلہ دوسرے نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔آسٹریلوی ٹیم پہلے ہی فائنل کے کوالیفائی کرچکی ہے۔ دوسرے میچ میں انگلینڈ نیوزی لینڈ کے مد مقابل ہوگی ،جیتنے والی ٹیم بھی فائنل میں جگہ بناسکتی ہے،لیکن ویسٹ انڈیز کی شکست اور رن ریٹ کے اتار چھڑاؤ کا انتظار کرنا پڑے گا۔تیسرے میچ میں سری لنکا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی،سپر سکس میں دونوں ٹیمیں اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.