14 فروری 2013
وقت اشاعت: 6:29
دوسرا ٹیسٹ:فٹنس مسائل،پاکستانی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان
جیو نیوز - کیپ ٹاوٴن…پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج سے کیپ ٹاوٴن میں شروع ہو گا ۔فٹنس مسائل سے دوچار ٹیم پاکستان میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ کیپ ٹاوٴن کی وکٹ بھی فاسٹ بولرز کے لیے مدد گار ہو گی،محمد عرفان حریف ٹیم کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔