تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 فروری 2013
وقت اشاعت: 14:9

پی او اے کا وجود ہی نہیں، عارف حسن کا پابندی کا فیصلہ غیرآئینی ہے،رانا مجاہد

جیو نیوز - لاہور…پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی عبوری کمیٹی کے سیکریٹری رانا مجاہد کا کہنا ہے کہ پی او اے کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں، عارف حسن کا پابندی لگانے کا فیصلہ غیر قانونی اور غیرآئینی ہے۔لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہو ئے رانا مجاہد نے کہا کہ عارف حسن کی سربراہی میں کام کرنے والی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا کوئی وجود نہیں ہے۔ عارف حسن نے عدالتی فیصلوں کی حکم عدولی کی ہے۔وہ صرف اپنے فیصلے لاگو کرنا چاہتے ہیں جوکہ ناابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ عارف حسن اسپورٹس پالیسی خود بنائی اور آج خود اس کی نفی کر رہے ہیں۔ رانا مجاہد نے کہا کہ عبوری کمیٹی نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو صورت حال سے آگاہ کر دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.