تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 فروری 2013
وقت اشاعت: 16:29

پنجاب حکومت نے وعدے کے مطابق ویمنز ٹیم کو گراؤنڈنہیں دیا،باسط علی

جیو نیوز - کراچی…ٹیسٹ کرکٹرباسط علی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے وعدے کے مطابق ویمنز ٹیم کو گراؤنڈ دیا اور نہ ہی افغانستان کی ٹیم کو مکمل سیکورٹی فراہم کی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ باسط علی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ویمنز ٹیم کیلئے گراؤنڈ بنایا لیکن ایک سال ہوگیا گراؤنڈ ویمنز ٹیم کے حوالے نہیں کیا۔ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ افغانستان کی ٹیم پاکستان آئی لیکن صرف دو پولیس اہلکار ان کی سیکورٹی کیلئے لگائے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.