تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
18 فروری 2013
وقت اشاعت: 16:36

ایبک پولو ٹورنامنٹ کل سے لاہور میں شروع ہو گا

جیو نیوز - لاہور…ایبک پولو ٹورنامنٹ کل سے لاہور میں شروع ہو گا۔ ایونٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں غیرملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ لاہور پولو کلب کے صدر عبدالحئی مہتہ نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ایبک پولو ٹورنامنٹ ایک تاریخی ٹورنامنٹ ہے جو1977 سے ہر سال منعقد کیا جا رہا ہے۔ ایونٹ کی پانچ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے پانچ کھلاڑی بھی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.