19 فروری 2013
وقت اشاعت: 20:56
فٹبال‘ گروپ ”اے“ اور ”بی“ کے کوارٹرفائنلسٹ کا فیصلہ
جیو نیوز - کراچی…کالونی اسپورٹس اسٹیڈیم ملیر پر جاری 7ویں آل پاکستان نیشنل بینک فٹبال ٹورنامنٹ میں گروپ ”اے“ اور گروپ ”بی“ کے میچز مکمل ہوگئے ۔آرگنائزنگ سیکریٹری ضمیر الاسلام کے مطابق گروپ ”اے“ سے نیشنل بینک نے اپنے دونوں میچز جیت کر گروپ چمپئن کی حیثیت سے کوارٹرفائنل میں رسائی کو ممکن بنایا۔ اعظم اسپورٹس رنر اپ کی حیثیت سے ٹاپ 8 میں اپنی نشست مستحکم کرنے میں کامیاب رہی۔ گروپ ”بی“ میں پاکستان اسٹیل ناقابل شکست رہی اور دونوں میچوں میں سو فیصد نتائج فراہم کرکے گروپ لیڈر بن کر کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا اسی گروپ سے کوارٹرفائنل میں پہنچنے والی آزاد بلوچ کلب کوئٹہ رنر اپ کی حیثیت سے ناک آوٴٹ مرحلے میں داخل ہوئی۔گروپ ”سی“ میں سدرن گیس کمپنی نے کوجک کلب کوئٹہ کو ہرا کر تین قیمتی پوائنٹس حاصل کئے جبکہ اسی گروپ میں ہزارہ گرین اور کوجک کلب کا مقابلہ 1-1سے برابر رہا۔ ہزارہ گرین اور سدرن گیس کمپنی کے مابین میچ کے بعد اس گروپ کی دو ٹاپ ٹیموں کا فیصلہ ہوگا جبکہ گروپ ”ڈی“ میں باچا شہید کلب چمن نے ایف جی یونائیٹڈ کوئٹہ کو 3-0سے شکست دے کر تین پوائنٹس حاصل کئے۔ اس گروپ میں بھی ابھی دو مقابلے ہونا باقی ہیں۔ خیبر مسلم بلدیہ کا سامنا ایف جی یونائیٹڈ اور باچا شہید کلب چمن کا مقابلہ خیبر مسلم سے ہونے کے بعد دو ٹاپ ٹیمیں کوارٹر فائنل میں جگہ بنائیں گی۔