تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 فروری 2013
وقت اشاعت: 16:14

پاکستان کیخلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز، جنوبی افریقی ٹیموں کا اعلان

جیو نیوز - جوہانسبرگ … جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کیلئے ٹیموں کا اعلان کردیا، ڈیو پلیسی کو مستقل بنیادوں پر ٹی 20 ٹیم کا کپتان نامزد کردیا گیا۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی 20 میچز یکم مارچ اور تین مارچ کو کھیلے جائیں گے، کرکٹ ساوٴتھ افریقا نے ڈیو پلیسی کو مستقل بنیادوں پر ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے جبکہ 10 مارچ سے ہونے والی ون ڈے سیریز میں اے بی ڈی ویلئیرز ہوم ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار مورنے مورکل بھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے تاہم وہ ٹی 20 سیریز نہیں کھیلیں گے، آل راوٴنڈر جیک کیلس دونوں فارمیٹ سے باہر ہو گئے جبکہ ڈیل اسٹین اور ہاشم آملہ صرف ون ڈے سیریز کھیلیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.